کولکتہ،یکم اکتوبر(ایجنسی) نیوزی لینڈ نے ہفتہ کو کولکتہ میں ہندوستان کے خلاف ایڈن گارڈنز میں دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے دوسرے دن سٹمپ تک پہلی اننگز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے. بھونیشور کمار نے پانچ وکٹ جبکہ روندر جڈیجہ اور محمد سمیع نے ایک ایک وکٹ حاصل کی. ہندوستان نے پہلی اننگز میں 316
رنز بنائے تھے.
اس سے پہلے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے رک گیا. بارش کی وجہ سے جب کھیل رکا نیوزی لینڈ نے چار وکٹ گنوا کر 85 رنز بنا لئے تھے.